پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی عدالت نے تین فلسطینیوں کو قید اور جرمانوں کی سزائیں سنا دیں

جمعہ 1-فروری-2008

اسرائیل دارلحکومت تل ابیب میں قائم فوجی عدالت نے تین فلسطینیوں کو ریل کی پٹڑیاں تباہ کرنے کے الزام میں جرمانوں اور قید کی سزائیں سنائی ہیں-
اسرائیلی اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں کو بالترتیب پندرہ اور سات سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطین کے شہر طیبہ کے رہنے والے دبیان ناصر کو پانچ سو ڈالر کا جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے-
 ملزمان کا تعلق فتح کے عسکری ونگ شہداء اقصی بریگیڈ سے بتایاجاتا ہے- تینوں ملزمان کو2004 ء میں تل ابیب میں ریلوے لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتا ر کیا تھا – گزشتہ چار سال تک انہیں بغیر مقدمہ چلائے حراست میں ر کھا گیا اور انہیں بغیر عدالتی کارروائی کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا –

مختصر لنک:

کاپی