پنج شنبه 01/می/2025

غزہ کی کراسنگ کے مسئلہ کے حل کے لیے سعودی وزیر خارجہ کا دورہ مصر

بدھ 6-فروری-2008

غزہ کی کراسنگ کے مسئلہ کے حل کے لیے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل مصر کے دارالحکومت قاھرہ پہنچ گئے ہیں- انہوں نے مصر کے صدر حسنی مبارک اور اپنے مصری ہم منصب احمد ابو الغیظ سے ملاقات کی- ملاقات کے بعد سعود الفیصل نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا البتہ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سعود الفیصل کے دورہ مصر کا مقصد غزہ میں کراسنگ کے بحران کے حوالے سے مصری قیادت سے تبادلہ خیال کرنا ہے- سعودی عرب کی کوشش ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور فتح کے درمیان اختلافات میں متوازن اور غیر جانبدارانہ مؤقف اختیار کرے- 
حماس نے بحران کے حل کے لیے سعودی کوششوں کی تعریف کی- حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کا مؤقف متوازن اور ذمہ دارانہ ہے- ریاض فلسطینیوں کے آپس کے اختلافات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہے-

مختصر لنک:

کاپی