پنج شنبه 01/می/2025

غزہ راہداریوں کے معاملے پر مصر اور سعودی عرب میں مذاکرات

جمعرات 7-فروری-2008

غزہ کی بین الاقوامی راہداریوں کا مسئلہ حل کرنے اور فلسطینیوں کے بیرونی دنیا سے رابطہ قائم کرنے کے حوالے سے مصر اور سعودی عرب میں مذاکرات جاری ہیں-
قاھرہ میں سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل اور ان کے مصری ہم منصب ابو الغیط کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں فلسطینیوں کے مصر آمد و رفت کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا- مذاکرات کے مزید دو ادوار قاھرہ ہی میں ہوں گے، جن میں غزہ کی رفح راہداری کے علاوہ دیگر کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی-
 ذرائع کے مطابق سعودی عرب مصر اور فلسطین کے درمیان راہداریوں کو کھلا رکھنے کے حوالے سے بات چیت کررہے ہیں- اس کے علاوہ سعودی وزراء خارجہ کی کوشش ہے کہ وہ فتح اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے درمیان مصالحت کی کوئی راہ نکالی جاسکے- اس ضمن میں سعودی حکام حماس اور فتح کے قائدین سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی