فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) سے مذاکرات نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے-
کثیرالاشاعتی اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دونوں راہنمائوں کے درمیان حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی ملاقات میں فلسطین سے شدت پسندی اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت ختم کرنے پر اتفاق کیاگیا – صدرعباس اور ایہود اولمرٹ کے درمیان آئندہ مذاکرا ت میں مزاحمت کاروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے حکمت عملی طے کرنے پر بھی اتفاق کر لیاگیا ہے-
رپورٹ کے مطابق فریقین نے رفح راہداری کا مشترکہ کنٹرول سنبھالنے اور حماس کا اثرو رسوخ ختم کرنے کے علاوہ فلسطینیوں کی مصر آمد و رفت روکنے پر اتفاق کیا گیا – رپورٹ کے مطابق فلسطینی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے مصر پر سر حد بند کرنے کے دبائو کے بعد مصری حکام نے عسکری تنظیموں کے درجنوں مسلح اہلکاروں کوگرفتار کر لیا ہے-