پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں القاعدہ داخل ہو گئی ہے :اسرائیلی خفیہ اداروں کا انکشاف

اتوار 10-فروری-2008

اسرائیلی افواج نے جنوبی نقب کے علاقے سے فوجی افسران کے اہل خانہ کو وسطی علاقے میں منتقل کرنا شرع کردیا – فوجی افسران کے خاندانوں کو وسطی علاقے میں منتقل کرنے کا مقصد خطرے سے دور کرناہے – جنوبی علاقے غزہ کے قریب واقع ہیں –
ذرائع کے مطابق فوجیوں کے اہل خانہ کو وسطی علاقے میں منتقل کرنے کی کارروائی خفیہ اداروں کی طرف سے ملنے والی معلومات کے بعد کی گئی ہے – اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد اور شاباک کی معلومات کے مطابق غزہ میں صرف حماس اور اسلامی جہاد ہی نہیں بلکہ وہاں پر القاعدہ بھی داخل ہوگئی ہے -القاعدہ کے حملوں کے ڈر سے اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے –

مختصر لنک:

کاپی