پنج شنبه 01/می/2025

یہودیوں کی اکثریت نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کی حمایت کردی

جمعرات 14-فروری-2008

اسرائیلی عوام کی اکثریت نے غزہ پر مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے اسرائیلی فیصلے کو درست قرار دیا ہے- اسرائیلی ریڈیو پر کیے گئے ایک ٹیلی فونک عوامی سروے میں 64 فیصد رائے دہندگان نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی جاری رکھنے کی تجویز دی-
22 فیصد نے معاشی ناکہ بندی اٹھائے جبکہ دیگر 10 فیصد نے اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ حکومتی صوابدید پر چھوڑ دیا- ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عوام کی جانب سے حکومت کو غزہ کی معاشی ناکہ بندی کی حمایت حاصل ہے- لہذا اس فیصلے پر نظرثانی کا فی الحال کوئی امکان موجود نہیں-

مختصر لنک:

کاپی