پنج شنبه 01/می/2025

حزب اللہ کے ممکنہ ردعمل کے باعث اسرائیل میں سیکورٹی ہائی الرٹ

جمعرات 14-فروری-2008

اسرائیل نے حزب اللہ کے راہنماء عماد مغنیہ کی شہادت کے بعد عوامی ردعمل اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک اہم تنصیبات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے-
 اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع خبروں کیے مطابق حکومت نے فوجی اور دیگر سرکاری اداروں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے، اس کے علاوہ اسرائیل کی سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات کی سیکورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے-
 اسرائیل نے حزب اللہ راہنما کے قتل کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی تاہم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور حزب اللہ نے مغنیہ کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیلی خفیہ اداروں کو قرار دیا ہے- اسرائیلی سراغ رساں ادارے ’’موساد‘‘ کے سابق سربراہ ڈانی یٹوم نے کہا ہے کہ حزب اللہ راہنما کے قتل کی ذمہ داری کسی کے سر ڈالنا قبل ازوقت ہے- تاہم یہ حملہ جس نے بھی کیا ہے اس کا سب سے زیادہ فائدہ اسرائیل ہی کو پہنچے گا-

مختصر لنک:

کاپی