شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل انسانی حقوق کے کارکنوں کو فوری رہا کرے

اتوار 17-فروری-2008

انسانی حقوق کی تنظیم ’’انسانی دوست‘‘ نے قابض اسرائیلی اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر فلسطین کے انسانی حقوق کے کارکن علم جاوئر کو رہا کرے- ویانہ میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ نابلس میں سرحد کراس کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکن کو اسرائیل نے گرفتارکیا جو کہ غیر قانونی ہے-
 اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کو میڈیا میں لانا کوئی جرم نہیں ہے- اسرائیلی افواج کو یہ کہنا کہ وہ قیدیوں کے انسانیت سوز سلوک نہ کرے تو یہ کون سا جرم ہے-
 تنظیم نے خطرے کا اظہار کیا ہے کہ جاوئر کی جان کو خطرہ لاحق ہے چونکہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک ان پر بے پناہ تشدد کررہی ہے- تنظیم نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن کو ٹارچر کیا جارہا ہے تاکہ اس کو ذہنی طور پر مفلوج کیا جائے-

مختصر لنک:

کاپی