چهارشنبه 30/آوریل/2025

اولمرٹ کی غزہ سرحد پر تعینات فوجیوں سے ملاقات

بدھ 20-فروری-2008

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ کی سرحد پر تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی-اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے مسلسل خطرات کا سامنا ہے-
 مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر حکومت غزہ کی سرحد پر مزید فوج تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے- انہوں نے فوجیوں کو یقین دلایا کہ حکومت فوج کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے لیے ایک میگا پروجیکیٹ پر کام کررہی ہے-
 رواں سال فوج کو جدید ترین اسلحہ سے لیس کرنے کے لیے دفاعی بجٹ میں75 ملین ڈالر کی رقم مختص جائے گی – اولمرٹ نے فوج کو ہدایت کی کہ وہ مزاحمت کاروں کومصروف رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ جب تک فوج حماس کے خاتمے کے لیے بڑی کارروائی شروع نہیں کرتی مجاہدین کو جوابی کارروئی کی تیاری کا موقع فراہم نہ کیا جائے-
 وزیراعظم نے فلسطینی شہریوں پر کامیاب حملے کرنے والے فوجیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے- اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک، نائب وزیر فاع ماٹان فلینائی، آرمی چیف گابی اشکنازی کے علاوہ جنوبی علاقوں کے لیے  پریشنل کمانڈر جنرل یوف علافت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے–

مختصر لنک:

کاپی