شنبه 16/نوامبر/2024

یورپی پارلیمان کا اسرائیل سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ

ہفتہ 23-فروری-2008

یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر لویزا مورگنٹینی نے اسرائیل سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
 ایک وفد کے ہمراہ دورہ غزہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی سے ہونے والی اموات، اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت اور اس کی وجہ سے شہریوں کے مسائل پر انہیں گہری تشویش ہے- انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں شامل ممالک غزہ کے مفلوک الحال شہریوں کی امداد میں پس و پیش سے کام نہ لیں-
 لویزا نے کہا کہ گزشتہ نو ماہ سے جاری ناکہ بندی کے باعث غزہ میں سترہ بچوں سمیت ایک سو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جو انسانی حقوق کے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے- انہوں نے کہا کہ غزہ سے ملحقہ تمام راہداریوں کو بلاتاخیر کھولنے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی