پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی اعلی فوجی دستے نے احکامات ماننے سے انکار کردیا

اتوار 24-فروری-2008

اسرائیلی گیواتی بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کے حکم پر عملدرآمد سے انکار کردیا ہے- عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بریگیڈ غزہ کی پٹی کے نزدیک متعین تھی اور اسے پیشہ وارانہ طور پر اہم یونٹ کی حیثیت حاصل ہے- عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فوج کے مورال گرنے کی علامت ہے-
 اسرائیلی اخبار یدیعوت احرانوت کے مطابق گیواتی بریگیڈ کے کئی افسروں نے غزہ کی پٹی کے نزدیک صوفا فوجی یونٹ میں ٹھہرنے سے انکار کردیا اور فوجی احکامات کی نافرمانی کی- مذکورہ فوجی یونٹ ہمیشہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بارہ قسام بریگیڈ کے گھریلو ساختہ میزائلوں کی زد میں رہی ہے- اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں اسلامی جہاد اور حماس کے عسکری بازو قدس بریگیڈ نے رفح شہر کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج نے اسرائیلی فوجیوں کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کی ذمہ داری قبول کرلی ہے- مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ پریس ریلیز کے مطابق قدس بریگیڈ نے تباہ کن مواد کی تنصیب کی اور پیش قدمی کرنے والی فوج پر دستی گرنیڈ پھینکے جس سے ان کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی-

مختصر لنک:

کاپی