پنج شنبه 01/می/2025

یہودی ریاست کے لئے یورپی یونین سے مضبوط تعلقات ضروری ہیں : اسرائیل

جمعرات 28-فروری-2008

اسرائیلی وزارت خارجہ یہودی ریاست کے لئے یورپی یونین سے مضبوط تعلقات کو بھی ضروری تصور کرنے لگی ہے –
اسرائیلی حکومت کے انگریزی زبان میں ترجمان اخبار یروشلم پوسٹ نے وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین اس قدر اہمیت اختیار کرگئی ہے-   عالمی حالات کے تناظر میں مشرق وسطی میں یورپی یونین کے اثرو رسوخ اور اہمیت میں اضافہ ہوا ہے‘ لہذا یہودی ریاست کے لئے مضبوط فوجی طاقت اور امریکی حلیف سمیت یورپی یونین سے مضبوط تعلقات بہت ضروری ہیں-
 اسرائیلی وزارت خارجہ کی نائب ترجمان امیرہ ارون نے کہاہے کہ یورپی یونین سے مضبوط تعلقات کو ہم بہت اہمیت دیتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی