بھارت نے اسرائیل کے ساتھ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے دفاعی سمجھوتے کی منظوری ديدی، دونوں ملک اس سمجھوتے کی تفصیلات طے کررہے ہیں۔
اسرائیلی اخبار گلوبز کے مطابق اسرائیل کی ایر و سپیس انڈسٹریز سو کلو میٹر سے زائد رینج والے نئی طرز کے میزائلوں کے ذریعے دفاعی نظام کی تیاری کے سمجھوتے کی تفصیلات طے کرنے کیلئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے۔ بھارت کی سپریم پروکیورمنٹ کونسل نے کئی ماہ قبل اس سمجھوتے کی منظوری دی تھی اور اب اسرائیلی ایروسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز یٹ زہاک نسان اس معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کيلئے مذاکرات میں مصروف ہیں۔
اس سمجھوتے کے تحت آئی اے آئی کا ذیلی ادارہ ایلٹا سسٹم راڈار کا نظام ،بغیر پائلٹ اڑانے والے طیارے اور سیٹلائٹ بھی تیارکرے گا ۔ اسرائیل نے گزشتہ ماہ اپنا ایک راڈار سیٹلائٹ بھارت کی سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے لانچر کے ذریعے فضا میں چھوڑا تھا۔ بھارت اسرائیلی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔۔