پنج شنبه 01/می/2025

’’شیشان محاذ پر لڑنے والے روسی فوجی غزہ محاذ پر سرگرم‘‘

بدھ 5-مارچ-2008

کثیر الاشاعتی اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر حالیہ فوجی حملے میں روس کے ان سابق فوجیوں نے بھی حصہ لیا جو شیشان کے محاذوں پر مجاہدین سے برسرپیکار رہ چکے ہیں-
 رپورٹ کے مطابق یہودی نسل بکے یہ سپاہی ریٹائرڈ منٹ کے بعد اسرائیل ہجرت کرآئے اور اسرائیلی فوج میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے لگے- 2000ء میں پہلی مرتبہ ان فوجیوں نے فلسطینی محاذوں پر اسرائیلی فوج کا ساتھ دیا اور اس کے بعد اب تک مسلسل مزاحمت کاروں سے برسرپیکار ہیں-
 غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے میں بھی ان رضاکاروں نے نمایاں خدمات انجام دیں- اس اخبار میں ایک عسکری تجزیہ کار فلیکس فریس کا ایک بیان بھی شائع کیا گیا ہے جس میں سابق روسی فوجیوں کی پیشہ وارانہ قیادت کی تعریف کی گئی ہے- فریش کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں کی اسرائیلی فوج میں خدمات پر نئے بھرتی ہونے والے سپاہیوں کے لیے مفید ثابت ہوگی- اسرائیلی فوج ان سے حرب و ضرب کے گر سیکھیں گے-

مختصر لنک:

کاپی