فلسطین میں اسیران کے امور پر نظر رکھنے والے اسیران کلب نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے جنین کے جنوب میں واقع عرابہ قصبے سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ منیٰ قعدان کو 18 ماہ قید اور 7000 شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
کلب نے واضح کیا کہ قابض ریاست کی نام نہاد عدالت نے اسیر رہ نما منیٰ قعدان کو 10 اپریل 2021 کو گرفتار کیا تھا اور یہ ان کی چھٹی گرفتاری ہے۔ وہ اس سے قبل پانچ بار گرفتارکی گئیں اور انہیں آٹھ سال تک جیلوں میں قید رکھا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسیرہ قعدان کو "وفاء الاحرار” معاہدے میں رہا کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت اسرائیل کی بدنام زمانہ دامون جیل میں قید ہیں۔