یکشنبه 04/می/2025

ایرانی مفادات کا تحفظ کرنے پر آئی اے ای اے کے سربراہ البرادی کو برطرف کیا جائے

منگل 11-مارچ-2008

اسرائیل نے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد البرادی کو ایرانی مفادات کا نگران قرار دے کر ان کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
 اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے کہا کہ ایران عالمی دہشت گردی کا سرپرست ہے، وہ دہشت گردوں کو تربیت دے کر دنیا بھر میں پھیلا رہا ہے اب ایران نے ایٹمی ٹیکنالوجی بھی حاصل کرلی ہے- وہ ایٹمی دھماکہ کر کے عالمی خطرہ بن سکتا ہے-
 ادھر اسرائیلی وزیر تعمیرات زبویوئم نے ایک ٹی وی کو انٹرویو میں مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادی کو برطرف کیا جائے کیونکہ وہ ایران کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں- اسرائیلی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی ایرانی یورینیم افزودگی پروگرام کو روکنے میں ناکام رہی ہے- زبوئم کا تعلق ایہود اولمرٹ کی کدیما پارٹی سے ہے-

مختصر لنک:

کاپی