اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو مصری کنٹرول میں دینے کی تجاویز دی ہیں- فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ اور مصر پر بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کی مخالفت کی ہے- اولمرٹ کی جانب سے عالمی امن فوج کی تعیناتی کے خلاف بیان کے بعد اسرائیل کے سرکاری حلقوں میں غزہ کو مصر کے حوالے کرنے کا تاثر مزید تقویت پکڑتا جارہا ہے-
دوسری جانب مصر اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں خفیہ طور پر اہم مذاکرات بھی ہو چکے ہیں جن میں اسرائیل حماس کے حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے فلسطین سے غزہ کا تعلق ختم کرنا چاہتا ہے-
دوسری جانب مصر اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں خفیہ طور پر اہم مذاکرات بھی ہو چکے ہیں جن میں اسرائیل حماس کے حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے فلسطین سے غزہ کا تعلق ختم کرنا چاہتا ہے-