اسرائیلی فضائیہ کے ایک اعلی سطحی فوجی افسر نے کہا ہے کہ فوج اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی طاقت کچلنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کے استعمال اور فضائی حملوں میں تیزی لانے پر غور کررہی ہے- اب تک کی کشمکش کے دوران چھوٹے حملوں میں حماس کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جاسکا-
ایک انگریزی ویب سائٹ ’’نیوز‘‘ پر جاری بیان میں فوجی افسر کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ حماس کے پاس طیارہ شکن میزائل موجود ہیں- تاہم ان ہتھیار کی موجودگی اسرائیل کو اس پر حملے سے روک نہیں سکتی اور اب آخری چارہ کار صرف فضائی طاقت اور بھاری اسلحہ کا استعمال ہی باقی رہ گیا ہے-