فلسطینی عوام کی بھاری اکثریت نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی جنگ کو قوم سے غداری قرار دیا ہے-
مرکز اطلاعات فلسطین پر کیے گئے ایک عوامی سروے میں 87 فیصد رائے دہندگان نے حماس کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی کارروائی کو فلسطینی عوام کے خلاف سازش قرار دیا- رائے دہندگان کی اکثریت نے امریکہ اور اسرائیل کو خانہ جنگی کے ذریعے باہمی تصادم کرانے کا ذمہ دار قرار دیا- رائے دہندگان میں صرف 6 فیصد نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ میں حماس کے خلاف کارروائی کو داخلی امور کے حل کے لیے اہم قرار دیا- سات فیصد نے اس بارے میں کوئی رائے ظاہر نہیں کی-
سروے میں کل 3646 رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ 3172 نے امریکہ، فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف سازشی عناصر قرار دیا- واضح رہے کہ گزشتہ برس کے نصف میں الفتح کے تخریب کاروں کے حملوں میں درجنوں بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے-