اسرائیلی فوج کے ایک اعلی سطحی عہدیدار عاموس ھرئیل نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں سے عسقلان شہر اور سدیروٹ کو محفوظ رکھنا ضروری ہے اور اسرائیل اپنا یہ مقصد ہر قیمت پر پورا کرے گا- اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عسقلان اور سدیروٹ کی یہودی آبادی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راکٹوں کے خوف کے سائے میں زندگی بسر کررہی ہے-
انہوں نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وسیع پیمانے پر کارروائی کرنے کے باوجود اس خطرے کو کم نہیں کیا جاسکا- حماس نے اسرائیلی بری اور فضائی افواج پر راکٹوں کی بھرپور بارش جاری رکھی-
عاموس نے مزید کہا کہ اسرائیل کو عسقلان شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے فوج کو سخت ترین معرکے کے لیے تیار کرنا ہوگا- ایک سوال کے جواب میں فوجی عہدیدار نے حماس کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ اور راکٹ کی موجودگی کا بھی اعتراف کیا-