مقبوضہ بیت المقدس کے دمشق گیٹ کے باہر ایک فلسطینی نوجوان نے ایک یہودی ربی پر خنجر سے وار کیا اور فرار ہوگیا- بیت المقدس شہر کے فلسطینی ذرائع کے مطابق انچاس سالہ یہودی ربی کا عیطرت کو ہانم سوسائٹی سے تعلق ہے اور ہر ممکنہ طور پر بیت المقدس کی زمین فلسطینیوں سے چھیننے اور اس شہر میں یہودیوں کی آبادکاری کے لیے سرگرم عمل ہے تا کہ شہر کے آبادیاتی اعداد و شمار تبدیل کئے جاسکیں-
اسرائیل کے میڈیکل ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ ربی بیت المقدس میں ایک ذاتی محافظ کے ہمراہ گزر رہاتھاکہ فلسطینی نوجوان نے اس کی گردن پر حملہ کردیا- بتایا جاتاہے کہ زخم کافی گہرا ہے-
حملے کے جواب میں یہودی انتہا پسندوں نے علی ابوزعیم کے خاندان پر حملہ کرنے کی کوشش کی‘ اس نے ایک ہفتہ قبل حملہ کیاتھا-