دوشنبه 05/می/2025

باہمی اعتماد سازی کا ثمر، عباس ملیشیا نے جاسوس اسرائیل کے حوالے کردیا

جمعرات 20-مارچ-2008

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ یہودی آباد کار کو گرفتار کرنے کے بعد اسرائیل کے حوالے کردیا- اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے انٹرنیٹ ایڈیشن میں شائع رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر الخلیل سے نامعلوم شخص کو گرفتار کیا گیا-
اس کی حرکات و سکنات سے واضح طور پر مشتبہ شخص کے جاسوس ہونے کی تردید کی ہے- اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق الخلیل سے گرفتار یہودی راستہ بھول کر فلسطینی آبادی میں چلا گیا تھا- واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار عباس ملیشیا مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کیے بغیر انہیں باہمی اعتماد سازی کے عوض اسرائیل کے حوالے کردیتی رہی ہے- گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی درجن ایسے افراد گرفتار کیے گئے جن پر جاسوس ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا-

مختصر لنک:

کاپی