دوشنبه 05/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی مشقیں شروع

ہفتہ 22-مارچ-2008

اسرائیل نے بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کردی ہیں- اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں جن میں باضابطہ فوج کے علاوہ رضاکار فوج کی یونٹس بھی حصہ لے رہی ہیں- فوجی مشقیں کئی مراحل میں جاری رہیں گی-
پہلے مرحلے میں پیادہ افواج، چھاپہ مار دستے، انجینئرنگ اور توپخانے سے متعلقہ یونٹس حصہ لے رہے ہیں- رپورٹ کے مطابق وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کا مقصد غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) حکومت کا تختہ الٹنے کی پیشگی تیاری ہے-
 رپورٹ کے مطابق فوجی مشقوں میں مجاہدین کے راکٹ تباہ کرنے، سرنگیں تلاش کرنے اور اسلحے کے ذخیروں کو تباہ کرنے کی تربیت فراہم کی جائے گی- مشقوں کے دوسرے مرحلے میں فضائیہ کی منتخب یونٹوں کو تربیت فراہم کی جائے گی-

مختصر لنک:

کاپی