پنج شنبه 01/می/2025

حماس کی عوامی حمایت بڑھ گئی، شکست دینا ممکن نہیں: سیاسی ماہرین

اتوار 23-مارچ-2008

اسرائیل کے سیاسی ماہرین نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو ناقابل شکست قراردیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے سیاسی مفکرین اور تھینک ٹینک کا کہنا تھا کہ حماس فلسطینی عوام میں اپنی جڑیں مضبوط کرچکی ہے-
 اسرائیلی فوج اور حکومت کی جانب سے اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور اس کے نتیجے میں حماس کا خاتمہ ایک نہ پورا ہونے والا خواب ہے- ماہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل گزشتہ دو برس سے حماس کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے منصوبے بنارہا ہے، لیکن ابھی تک ان پر ذرا بھی عمل درآمد نہیں ہوسکا-
 ماہرین سیاسیات نے حکومت کو حماس سمیت فلسطین کی تمام جماعتوں سے مذاکرات کی راہ اختیار کرنے کی تجویز دی ہے-

مختصر لنک:

کاپی