شنبه 16/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی منظم دہشت گردی میں نو فلسطینی شہید

بدھ 28-اگست-2024

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروںمیں آج بدھ کی صبح قابض صہیونی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کمسےنو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

مرکزاطلاعاتفلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق شدید جھڑپوں کے درمیان بدھ کی صبح مغربی کنارے کےشمالیشہر جنین اور طوباس میں قابض اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کی گئی وحشیانہ جارحیت کےدوران کم از کم 9 شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

وزارت صحت نےبتایاکہ رات گئے قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 7 شہداء کے جسد خاکی کو طوباس اور جنین کےسرکاری ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

 

فلسطین کی ہلال احمرسوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا عملہ اب تک 9 شہدا اور 13 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرچکا ہے۔

 

نامہ نگاروں نےبتایا کہ طوباس کے الفارعہ کیمپ سے اسرائیلی فوج کی بربریت میں چار فلسطینی نوجوانشہید اور آٹھ زخمی ہوئے۔ جنین گورنری میں سے پانچ فلسطینی شہید اور دو زخمی ہوگئے جب کہ طولکرم گورنری سے تین زخمیوں کو منتقل کیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنین اورطوباس شہرمیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا ہےجسے’سمر کیمپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا نےاطلاع دی ہے کہ 2002 میں آپریشن ڈیفنس شیلڈ کے بعد قابض فوج کی سب سے بڑی کارروائیشروع ہوئی ہے جس میں فضائیہ اور بری افواجکے ساتھ اسرائیلی داخلی سلامتی کی ذمہ دار ایجنسی ’شین بیت‘ کے عربی بولنے والےجاسوس بھی شامل ہیں۔انہیں جنگی ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں کے ذریعے مدد فراہمکی جا رہی ہے۔

 

عینی شاہدین نے بتایاہے کہ قابض فوج کے بڑے دستوں نے شمالی مغربی کنارے کے جنین، طوباس اور طولکرم پر کئیسمتوں سے حملہ کیا اور شدید جھڑپوں کے درمیان وہاں فضائی حملے کیے۔

 

شمال مغربی کنارےکے خلاف جاری جارحیت میں ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور بلڈوزر کے ساتھ بھاری فوجی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہلیا۔

 

قابض فوج نے جنین،طوباس اور طولکرم شہروں کا محاصرہ کرلیا ہے اور ایمبولینس ٹیموں کے سامنے جان بوجھکر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں  اور  طبی عملے کو زخمیوں تک پہنچنے سے روکا جا رہاہے۔

 

جنین میں قابض فوجکے بڑے دستوں نے الجلمہ فوجی چوکی سے شہر پر دھاوا بول دیا اور جنین کے سرکاری ہسپتالاور ابن سینا ہسپتال کے اطراف میں فوج تعینات کردی۔ اس دوران پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔اس دوران القسام بریگیڈ کے دو مجاھدین 25سالہ محمد جبارین اور39 سالہ عاصم ولیدضبایا شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابقشہید جبارین شہید ادھم جبارین کے بھائی ہیں جو گذشتہ سال جنوری میں اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہوگئے تھے۔

 

اسی دوران مقامی ذرائعنے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے جنین کے جنوب میں واقع دیہات سر اور المسلیح کے درمیانایک گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان کی شناخت سعید الوحدان،محمد ابو زمیر اور احمد الصوص کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی