غزہ کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کرنے کی خاطر بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے اسرائیل نے مہم کا آغاز کیا ہے-
اس مہم کے سلسلے میں اسرائیلی وزیرخارجہ تسیبی لیفنی نے تل ابیب میں تعینات 70سے زائد سفارت کاروں کو سدیروت یہودی بستی کا دورہ کرایا – دورے کا مقصد سفارتکاروں کو سدیروت اور غزہ سے ملحقہ یہودی بستیوں کے حفاظتی حالات کے متعلق آگاہ کرناتھا- سدیروت اور غزہ سے ملحقہ دیگر یہودی بستیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے میزائل حملوں کا سامنا ہے- اس موقع پر تسیبی لیفنی نے کہاکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہاہے فلسطینی اتھارٹی پر اس کے منفی اثرات پڑیں گے-
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹس نشر کی ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی حمایت میں کمی واقع ہوئی ہے – حمایت حاصل کرنے کے لئے صرف سفارت کاروں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مہم کا دائرہ فیصلہ سازوں تک وسیع کیا جائے اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے بھی مہم چلائی جائے گی-