شنبه 16/نوامبر/2024

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی آبادکاری خطرناک ہے

جمعرات 27-مارچ-2008

انسانی حقوق کی تنظیم ’’شاہد‘ ‘ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان میں آباد کرنے کی سازش سے متنبہ کیا ہے- انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لبنان کا اس پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنا مسئلہ فلسطین کو مکمل فارغ کرنے کے مترادف ہے-
 فلسطینی لبنان میں آباد ہونے کو مسترد کرتے ہیں- انہوں نے کئی کئی دفعہ اعلان بھی کیا ہے کہ فلسطینی لبنان میں مشکل حالات سے گزر رہے ہیں – لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا جاتاہے کہ وہ اپنے ملک میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حالات کو بہتر بنائے- پناہ گزینوں کے حالات بہتر کرنا ان کا انسانی حق ہے-
بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق پناہ گزینوں کے مسئلہ کا حل کرے-

مختصر لنک:

کاپی