پیر کی صبح درجنوں یہودی آباد کاروں نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ آباد کار مختلف گروہوں میں اس کے مغاربہ دروازے سے مسجد میں داخل ہوئے اور اپنے اشتعال انگیز دورے کے دوران میں تلمودی رسم ادا کیں۔
آباد کاروں کے تقریباً روزانہ دورے مسجد اقصیٰ کو پامال کرنے، صہیونی قبضے کو مضبوط بنانے اور فلسطینی مقامی باشندوں کی اہانت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔