اسرائیل کے معروف عسکری تجزیہ کار رون بن یچائی نے کہا ہے کہ حکومت بار بار غزہ پر بڑے حملے کا منصوبہ بناتی ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کرنے سے گریز کر رہی ہے-
اسرائیلی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ میں شائع مضمون میں یچائی نے لکھا ہے کہ فلسطینی مزاحمت پر کنٹرول حاصل کرنا اسرائیل کے لیے کوئی آسان کام نہیں، اس مقصد کے لیے اسے طویل عرصہ درکار ہو سکتا ہے – وہ مزید لکھتے ہیں کہ اسرائیل کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)سے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے، کیونکہ جنگ سے وہ وقتی طور پر اپنے مقاصد حاصل کرلے لیکن مستقبل بنیادوں پر ایسا ممکن نہیں- اسرائیل کے پاس غزہ پر حملے کافیصلہ آخری ہوناچاہیے ، ا س سے قبل حکومت کو القسام میزائلوں کی روک تھا م کے لیے دیگر ذرائع اور تمام پرامن راستے اختیار کرنے چاہئیں-