مصری حکومت نے اخوان المسلمون کے امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا- گزشتہ روز اخوان المسلمون نے مصر کے متعدد شہروں میں اس سلسلے میں مظاہرے کیے- اخوان المسلمون کے نائب مرشد عام محمد حبیب نے خبر رساں ادارے رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیلیہ، شرقیہ، قیلوبیہ اور دیگر ضلعوں میں اخوان المسلمون کے سینکڑوں امیدواروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ نوے فیصد امیدواران کے کاغذات جمع نہیں کیے گئے- انسانی حقوق کی تنظیم ھیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے قبل سینکڑوں امیدواران کو گرفتار کرنا واضح دھاندلی ہے جس سے انتخابات کا شفاف ہونا مشکوک ہوگیا ہے-
اخوان المسلمون کے امیدواران کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا
بدھ 2-اپریل-2008
مختصر لنک: