مصری حکام نے یورپ کے چالیس رکنی پارلیمانی وفد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا- تفصیلات کے مطابق یہ وفد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر غزہ آرہا تھا-
وفد کے ہمراہ حماس کے رکن محمد حمدان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وفد کے مصری شہر عریش پہنچنے پر مصری بارڈر حکام نے روک لیا اور ان سے واپسی کا مطالبہ کیا- یورپی وفد اپنے ساتھ بڑی تعداد میں ادویات اور غذائی سازو سامان بھی لایا تھا- پارلیمنٹیرینز نے مصری حکام کے رویے اور غزہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر سخت تنقید کی اور صدر حسنی مبارک سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپی وفد کو غزہ جانے اور غذائی سامان پہنچانے کا موقع فراہم کریں-