اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں یہودی کالونیوں کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے- ایک صہیونی تنظیم ’’السلام الآن‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال غرب اردن اور القدس میں چھ سو نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے-
رپورٹ کے مطابق القدس اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے فروغ کے لیے متعدد منصوبے کئی سالوں سے زیر غور ہیں- گزشتہ برس اسرائیلی محکمہ تعمیرات نے مشرقی القدس میں 275 مکانات کی تعمیر کا بل منظور کیا تھا جبکہ مزید 220 مکانات کی تعمیر کے لیے بجٹ مختص کردیا جائے گا- اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک بھی غرب اردن میں 960 رہائشی فلیٹ تعمیر کرنے کا گرین سگنل دے چکے ہیں-