اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے دھمکی دی ہے کہ وہ حماس کی سرگرمیوں کو منجمد کردیں گے- اسرائیلی قابض فوج کی نحال اوز میں قائم چوکی پر حملے میں تین اسرائیلی فوجی جاں بحق ہوگئے اور چھ زخمی ہوگئے- فلسطینی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں حملہ آور محفوظ رہے- اسرائیل میں برسراقتدار کادیما پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ وہ حماس کو اس کی اجازت نہ دیں گے کہ جیسے وہ ماضی میں کام کرتی رہی ہے مستقبل میں کرتی رہے-
مقامی ذرائع نے اولمرٹ اور اسرائیلی حکومت کے ذمہ دار نے بیانات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت جلد یا بدیر حماس پر پابندی لگادے گی- عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایہود اولمرٹ نے کہا کہ میری حکومت کا مؤقف یہ ہے کہ حماس غزہ کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہے اور حملے کی صورت میں اس کو نقصان بھی برداشت کرنا پڑے گا-
قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی شدید قیمت دینا پڑے گی- انہوں نے مزید کہا کہ کئی جماعتیں کوشش کررہی ہیں کہ فلسطین اور مصر کے درمیان اختلافات کو خوب ابھارا جائے- انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے مسائل کے حل کے لیے مصر اور فلسطینی حکام مسلسل رابطہ کررہے ہیں-