اسرائیلی وزیر خارجہ تسیبی لیفنی قطر کے دورے پر روانہ ہو چکی ہیں- رپورٹ کے مطابق وہ قطر میں جمہوریت اور تجارت کے فورم سے خطاب کریں گی-
انہوں نے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے بھی قطر کے سرکاری حکام سے بات چیت کریں گی- انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی- اس کانفرنس میں ترکی، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ بھی شرکت کریں گے-