پنج شنبه 01/می/2025

حصاربندی نے غزہ کو صدیوں پیچھے دھکیل دیاہے: ڈاکٹرز ایسوسی ایشین

اتوار 13-اپریل-2008

عرب ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ریلیف کمیٹی نے غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی کی مذمت کی ہے- کمیٹی کے ڈائریکٹر جمال عبدالسلام نے کہاکہ حصار بندی ظالمانہ اقدام ہے-
غزہ کوپوری دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے- اسرائلی بمباری سے ہلاک اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو گدھا گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے سے واضح ہوتاہے کہ حصار بندی نے غزہ کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا ہے –
 تمام بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین میں جنگ کے دوران ایمبولینس‘طبی ٹیموں اور صحافیوں کے لئے خصوصی قوانین ہیں لیکن غزہ میں اس کے برعکس ہو رہاہے – امدادی ٹیموں کو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے روک دیاجاتا ہے اور ایمبولینس کو زخمیوں تک نہیں پہنچنے دیا جاتا-

مختصر لنک:

کاپی