پنج شنبه 01/می/2025

25 فیصد اسرائیلی بچے مسلح ہو کر سکول جانے لگے

منگل 15-اپریل-2008

اسرائیل میں مڈل کلاس تک کے تقریباً 25 فیصد بچے سکول جاتے وقت ہتھیار ساتھ رکھنا لازمی تصور کرتے ہیں-
 مقامی روزنامے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تقریباً 35.5فیصد عرب اور اٹھارہ فیصد یہودی بچے سکول آتے وقت اپنے ساتھ چاقو، خنجر، ڈنڈا، پستول یا بندوق رکھنا ضروری خیال کرتے ہیں- تل ابیب سے تعلق رکھنے والی ایک یونیورسٹی کے تحت کیے جانے والے سروے کے دوران معلوم ہوا کہ مڈل کلاس تک کے 6166 بچوں سے سوالات کیے جن میں اسی عمر تک کی لڑکیاں بھی شامل تھیں-
 اسی اخبار میں شائع ہونے والے ایک اور سروے کے مطابق رواں برس اسرائیل کے اکثر علاقوں میں بندوق یا پستول کے علاوہ دیگر ہتھیاروں کو تشدد سے متعلقہ جرائم میں استعمال کرنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 37 فیصد زیادہ ہے-

مختصر لنک:

کاپی