پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل امن کے عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے: عرب لیگ

جمعرات 17-اپریل-2008

عرب لیگ نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل امن کے عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے اور رواں سال کے اختتام تک فلسطینی ریاست کے قیام کا عمل پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے-
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل امر موسی نے ویانا میں آسٹریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اناپولیس کانفرنس میں کی گئی ابتداء اور وعدوں کا کہ ’’رواں سال کے اختتام تک فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا، کا کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آرہا ہے-
انہوں نے کہا کہ اس سال کے چار ماہ ختم ہونے والے ہیں لیکن اس سمت میں ابھی تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی- انہوں نے مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے پورا امن عمل متاثر ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اناپولیس اعلامیہ کے عملی نفاذ کے عزم پر قائم ہے اور اسرائیل 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر واپسی کا وعدہ پورا کرے تو اسے تسلیم کرنے کو بھی تیار ہے-

مختصر لنک:

کاپی