فرانس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے،غزہ کو بجلی اور ایندھن فراہم کرے اور شہریوں کو نقل وحمل کی آزادی فراہم کرے-
پیرس میں محکمہ خارجہ کی ترجمان باسکان انڈریانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے- اسرائیلی پالیسیوں کے باعث غزہ کی پٹی میں معیشت، صحت اور امن عامہ کی صورت حال نہایت تشویشناک ہے- ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کو بجلی اور ایندھن فراہم کرنے کا اعلان خوش آئند اقدام ہے، لیکن جزوی ایندھن کی بحالی سے مسائل حل نہیں ہو سکتے ، غزہ کو بیرونی دنیا سے ملانے والے تمام راستے کھول دینے چاہئیں-
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں بے گناہ افراد اور بچوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا -ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین میں قیام امن کے فروغ کے لیے تمام مقامی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا – ترجمان نے کہا کہ طاقت مسائل کا حل نہیں اگرایسا ہوتا تو اسرائیل کو اپنی بقا ء کے لیے جارحیت آزمائی نہ کرنا پڑتی –