شنبه 16/نوامبر/2024

یہودیوں کی عالمی تنظیم نے القدس کی تقسیم کی مخالفت کردی

ہفتہ 19-اپریل-2008

یہودیوں کے عالمی کی تنظیم’’ صہیونی تحریک‘‘ نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم کرنے کی سخت مخالفت کی ہے-
 جرمنی کے ایک اخبار بیلڈ کو انٹر ویو دیتے ہوئے تحریک کے سربراہ رونالڈ لاوڈر نے کہا کہ القدس اسرائیل کا نا قابل تقسیم جز ہے، اس کی تقسیم کسی صورت بھی ممکن نہیں- یہ ایک ایسا شہر ہے جس میں مسلمان اور عیسائی بھی رہ رہے ہیں لیکن اسے کسی دوسری قوم کا ورثہ نہیں قرار دیا جا سکتا-
ایک سوال ک جواب میں لاوڈر نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ضروری ہے تمام قومیں مل جل کر زندگی بسر کریں اور کسی علاقے پر یہودیوں کی علاوہ اپنی ملکیت کا دعوی نہ کیا جائے- انہوں نے کہا کہ القدس یہودیوں کو مذہبی طور پر ورثے میں ملا ہے اور دنیا میں اسی شہر کو یہود کا مرکز ہونا چاہیے-

مختصر لنک:

کاپی