پنج شنبه 01/می/2025

عرب اطباء کا اولمرٹ کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

اتوار 20-اپریل-2008

عرب ممالک کے متحدہ طبی محاذ نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ اور وزیر دفاع ایہود باراک پر جنگی جرام کے تحت عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
مصر کے دارالحکومت قاھرہ میں قائم محاذ کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں، عرب لیگ، اسلامی کانفرنس اور دنیا کی بڑی طاقتوں کی توجہ فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا کہ یہودیوں نے فلسطینیوں کے خلاف درندگی کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں- لاکھوں لوگوں کو اجتماعی قید خانے میں تبدیل کردیا ہے-
 غزہ میں نہ تو انسانی حقوق کے نمائندے اسرائیلی دہشت گردی سے محفوظ ہیں اور نہ ہی صحافی صہیونی دہشت گردی سے محفوظ ہیں- ایسے میں عالمی برادری کا فرض ہے کہ اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے- فلسطینی عوام کے خون کا حساب لیا جائے اور قتل عام پر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے-
 دوسری جانب قاھرہ میں فلسطینیوں کے لیے ہنگامی امدادی ادارے نے اپنی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے اور اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے- تنظیم کے سربراہ نے قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے فلسطینی عوام کی بھوک، غربت اور مسائل کے حل کا حلف اٹھا رکھا ہے-

مختصر لنک:

کاپی