پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی افواج کے خونی ہفتے

اتوار 20-اپریل-2008

چار سال میں گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوجیوں کے لیے زیادہ خونی ثابت ہوا- فلسطینی مزاحمت کار سولہ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سات اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے- اس طرح رواں سال میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ہے-
 خبر رساں ایجنسی القدس پریس کی رپورٹ کے مطابق نو اپریل کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے جھڑپوں کے دوران اسرائیلی سپیشل فورسز ’’القرارہ‘‘ کا ایک اہلکار اور نو اپریل ہی کو غزہ کے مشرق میں ناح العوز کراسنگ پر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ساتھ جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ سولہ اپریل کو القسام بریگیڈ کے مجاہدین چار اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے-
پندرہ جنوری کو خان یونس میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک کیا- چار فروری کو دیمونہ شہر میں فدائی کارروائی کے دوران دو اسرائیلی ہلاک ہوئے- ستائیس فروری کو غزہ کے بالمقابل سدیروٹ یہودی بستی پر میزائل حملے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک ہوا- مارچ کی ابتدا میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران جھڑپوں میں القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجیوں کو مارا-
 مارچ کی سولہ تاریخ کو حماس کے کارکن علاء ابو دھیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی مذہبی مدرسے پر فدائی حملے میں آٹھ یہودی طلبہ کو ہلاک کیا اور اسی دن سرایا القدس نے خان یونس میں کیسونیم کے علاقے میں اسرائیلی فوجی جیپ میں دھماکہ کر کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا-

مختصر لنک:

کاپی