اسرائیل نے لبنان اور شام سے متصل سرحد پر دفاعی میزائل شیلڈ نصب کرنا شروع کیا ہے- اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق محکمہ دفاع نے سرحد کے ساتھ دو مقامات پر دفاعی شیلڈ کے لیے بیٹریاں نصب کردی ہیں، جہاں ’’ھیٹس‘‘ طرز کے میزائل نصب کیے جائیں گے-
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے یہ اقدام حزب اللہ کے کسی بھی انتقامی حملے سے بچنے کے لیے اٹھایا ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو ملنے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ اسرائیلی حملے میں شہید راہنماء عماد مغنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے حملے کی تیاری کررہا ہے-
دفاعی شیلڈ کی تنصیب سے اسرائیل کی دفاعی پوزیشن مضبوط ہوگی اور زمین سے فضاء اور زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا توڑ کیا جائے گا-