اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں لیبیا کی جانب سے غز ہ میں صورتحال کو دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے کیمپوں کے مترادف قرار دینے پر امریکہ ،برطانیہ،اورفرانس سمیت کئی دوسرے ممالک کے سفیروں نے واک آوٹ کیا-
اجلاس کے دوران ابراہیم وہاشمی نے اپنی تقریر کے آخری حصے میں یہ کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جا رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم میں جرمنی میں یہودیوں کے ساتھ ہوا تھا جس میں ساٹھ لاکھ یہودیوں کو ہٹلر نے قتل کرادیا تھا-
اس پر سلامتی کونسل کے رکن ممالک امریکہ،برطانیہ اور دوسرے ممالک کے سفیروں نے واک آوٹ کیا- ادھر اقوام متحدہ کیلئے شام کے سفیر بشرجعفری نے لیبیا کے بیان کی حمایت کی ہے جبکہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے-
