شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی سفیر جمی کارٹر پر برس پڑا

ہفتہ 26-اپریل-2008

اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر ڈان گیلر مان نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے حماس کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے-
واشنگٹن میں یہودی مرکز ’’یروجیکٹ‘‘ میں یہودی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمی کارٹر نے اسرائیلی دشمنوں سے ہاتھ ملا کر اپنے ہاتھ بھی اسرائیلی عوام کے خون سے آلود کیے ہیں- جمی کارٹر اسرائیل کے خلاف غصے کے ہاتھ لے کر گئے اور خون آلود ہاتھ لے کر واپس آئے-
 انہوں نے مزید کہا کہ جمی کارٹر ضرورت سے زیادہ اپنے آپ کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں- دوسری جانب امریکی ذرائع کے مطابق جمی کارٹر کے حالیہ دورہ مشرق وسطی کے دوران وائٹ ہاؤس نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے راہنماؤں اور شامی قیادت سے ملاقات سے گریز کریں-

مختصر لنک:

کاپی