عراقی شہر موصل میں تین خود کش اور ایک کار بم دھماکے سے نو افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق موصل کے شہر المصطشفٰی ضلع میں ایک خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار پولیس قافلے سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔جبکہ دوسرا خودکش حملہ عراقی فوج کی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس میں تین عراقی شہری ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
موصل شہر کے ہی الطیران نامی علاقے میں تیسرے خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا آئل ٹینکرسے ٹکرا دیا جس کے باعث پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔اسی علاقے میں ایک کار میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔