شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل اور شام میں امن مذاکرات اردگان ثالثی کیلئے دمشق پہنچ گئے

پیر 28-اپریل-2008

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان شام اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کے لیے شام پہنچ گئے-
گزشتہ روز انہوں نے دمشق میں شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا- ترک وزیر اعظم نے شام روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے کہا کہ ترکی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کرسکتا ہے- بشار الاسد نے چند روز قبل کہا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے قیام امن کے لیے گولان کی پہاڑیاں دمشق کو واپس کرنے کی پیش کش کی ہے-
 اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اولمرٹ نے امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے شام کو ایک پیغام بھیجا تھا مگر اس پیغام کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں- ترک وزیر اعظم اردگان نے دمشق میں شام ترکی بزنس فورم کا افتتاح کیا- اسرائیل نے 1967ء کی مشرق وسطی جنگ کے دوران شام سے گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا تھا-

مختصر لنک:

کاپی