پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی حکومت غزہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے

پیر 28-اپریل-2008

اسرائیلی حکومت موجودہ موسم گرما میں غزہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے- امریکی خفیہ ادارے ٹرانفورڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت بش انتظامیہ کی باقی ماندہ مدت سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے- ویب سائٹ پر جاری کی گئی رپورٹ کا موضوع ہے ‘‘حزب اللہ سے پہلے حماس کے لئے اسرائیل کی تیاری’’ ہے-
اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک نے منصوبہ بندی کے لیے حال ہی میں ایمرجنسی اجلاس منعقد کیا ہے- حماس اور فتح کی تقسیم کی وجہ سے اسرائیل غزہ کے خلاف فوجی کارروائی پر مصر ہے-

مختصر لنک:

کاپی