اسرائیل کے نائب وزیر اعظم شائول موفاذ کا کہنا ہے کہ اگر گولان کی پہاڑیاں شام کو واپس کردی گئیں تو خطرہ ہے کہ ایران ان پر اپنے قدم جما لے گا
انہوں نے کہا کہ ایران یہاں سے اسرائیل کی آسانی سے نگرانی کرسکتا ہے- انہوں نے واشنگٹن سے آرمی ریڈیو سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہاں سے واپس آتا ہے تو ایران اپنے قدم جماسکتا ہے- نائب اسرائیلی وزیر اعظم ان دنوں اسرائیل امریکہ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے امریکہ کے دورے پر ہیں- انہوں نے کہا کہ شام بھی انتہاء پسندوں کے ساتھ شامل ہے اور اس انتہائی اہمیت کے فوجی علاقے کو خالی کرنے سے اسرائیل کی سیکورٹی کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں-
اسرائیل شام کو ایران کا قریبی اتحادی قرار دیتا ہے اور ایرانی صدر کئی مرتبہ اسرائیل کے خاتمے کی نوید بھی دنیا کو سنا چکے ہیں- نائب وزیر اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز انقرہ میں اسرائیلی سفیر نے شام کے ساتھ دوبارہ امن مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا-
شامی صدر بشار الاسد نے گزشتہ ہفتے کہا کہ ترکی نے اسرائیل کا پیغام ہم تک پہنچایا ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں پر اپنا قبضہ ختم کرنے کیلئے تیار ہے- اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں گولان کی پہاڑیاں شام سے چھین لی تھیں- شام کئی مرتبہ اسرائیل سے گولان کی پہاڑیاں واپس کرنے کا مطالبہ کرچکا ہے-