اسرائیلی سیکورٹی کونسل کے ذیلی ادارے نے اسرائیلی کابینہ (کنیست) سے غزہ پر فیصلہ کن حملے کا مطالبہ کیا ہے-
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق سیکورٹی کونسل کے ہفتہ وار اجلاس میں آرمی چیف کے علاوہ محکمہ دفاع کے کئی اعلی سطحی اہلکاروں نے شرکت کی- اس موقع پر اسرائیلی آرمی چیف گابی اشکنازی نے کہا کہ فوج غزہ پر تباہ کن حملے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے تاہم اسے حکومت کی طرف سے اشارے کا انتظار ہے- انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان کے بجائے فوج داخل کریں گے، کیونکہ مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کا حل طاقت کے سوا اور کچھ نہیں-