پنج شنبه 01/می/2025

حزب اللہ چرواہوں کو جاسوس کے طور پر استعمال کررہی ہے: اسرائیل

منگل 6-مئی-2008

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ لبنانی شدت پسند اور اسرائیل مخالف تنظیم حزب اللہ بکریوں کے کوڑیوں اور چرواہوں کو جاسوس کے طور پر استعمال کررہی ہے-
اسرائیلی فوج کی جانب سے میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چرواہوں کو بطور جاسوس استعمال کرنے کا پہلا تجربہ شام نے کیا تھا اور اب بھی شام اس طریقے پر گامزن ہے جبکہ حزب اللہ نے جاسوسی کا یہ گر شام سے سیکھا ہے-
بیان میں کہا گیا کہ چرواہے سرحدی علاقوں میں بکریاں لے کر آتے ہیں اور پھر بکریوں کی تلاش کی آڑ میں اسرائیلی حدود کے اندر گھومتے ہیں- اس دوران کچھ چرواہوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے پاس سے اسرائیلی فوج سے متعلق حساس معلومات حاصل ہوئی ہیں-

مختصر لنک:

کاپی